صنعاء (این این آئی )یمن کی آئینی فوج نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے مغربی مآرب میں المشجح کے محاذ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا ہے۔ جوابی حملے میں 13 حوثی جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مآرب میں یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے المشجح کے محاذ پرکئی گھنٹے تک حملہ جاری رکھا تاہم ہمارے بہادر سپاہیوں نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرکے اسے نہ صرف پسپائی پرمجبور کیا بلکہ اسے بھاری جانی اور مالی نقصان سے بھی دوچار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے توپ خانے سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی جب کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج نے حوثی ملیشیا کو اس کے متعدد ٹھکانوں سے مار بھگایا۔ حوثیوں کو مغربی مآرب کے محاذ پر بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...