سنگا پور(این این آئی ) پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ بیجنگ کے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے اپنے پہلے سفر کے آغاز پر ہی آیا جہاں وہ خطے میں اتحادیوں کو چین کے خلاف اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیدا ہونے والی بگاڑ کے بعد ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا چاہتی ہے اور بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہتی ہے۔سنگاپور میں خطاب کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے متنازع سمندر میں چین کے اقدامات پر تنقید کی جہاں بیجنگ نے جنوب مشرقی ایشیائی متعدد ریاستوں کے ساتھ علاقائی دعوں کو پر اپنا دعوی کیا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک میں ایک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بیش تر حصے پر بیجنگ کے دعوے کی بین الاقوامی قوانین میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دعوی خطے میں ریاستوں کی خودمختاری کو کچلنا ہے، امریکا ان ممالک کے حقوق کے دفاع میں مدد کرے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...