اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ نے کابل پر قبضہ کیا نتائج ہم نے بھگتے ،القاعدہ نے نیویارک میں کارروائی کی، افغانستان کے اندر صورتحال خراب ہوئی اور نتائج ہمیں بھگتنا پڑے، اگر افغانستان کے حالات خراب ہوتے ہیں توپناہ گزینوں کا ایک اور بحران پیدا ہوگا،مستحکم افغانستان کے ذریعے پورے خطے کو وسطی ایشیاء اور یورپ سے ملانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاک بھارت تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو ہم دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام پاک افغان میڈیا کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے لوگ ایک دوسرے سے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات میں تنائو بھی رہا، محبت بھی، ہمارے تعلقات اونچ نیچ کے باوجود آج بھی مستحکم ہیں، یہی ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نبی کریمۖکا فرمان ہے کہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھا جائے، تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی کیفیت تاریخ کا جبر تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روس اور امریکہ نے کابل پر قبضہ کیا لیکن اس کے نتائج ہم نے بھگتے۔ انہوںنے کہاکہ القاعدہ نے نیویارک میں کارروائی کی، افغانستان کے اندر صورتحال خراب ہوئی اور نتائج ہمیں بھگتنا پڑے، افغانستان میں امریکہ کی پالیسی ناکام ہوئی تو اس کے نتائج افغانستان اور پاکستان دونوں بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 1988ء میں جب افغانستان میں بحران ختم ہوا تو یو ایس ایس آر اور امریکہ وہاں سے چلے گئے لیکن سارا بوجھ پاکستان اور افغانستان کے لوگوں کو بردداشت کرنا پڑا، ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں چھ ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں، آج یہ بچے خود بتا رہے ہیں کہ پاکستان نے انہیں مواقع فراہم کئے، اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں، ماضی میں ہم نے تقریباً 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی جو افغانستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...