کراچی (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کی رہایش گاہ پہنچے اور امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلی سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ممتاز علی بھٹو، ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور وضع دار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوںنے کہاکہ ممتاز علی بھٹو نے سندھ کی سیاست میں ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کیا،وزیر خارجہ نے ممتاز علی بھٹو مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...