اسلام آباد (این این آئی)جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں مین ریلیف ملے گا ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ،فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ ممبر سندھ نیپرا کے مطابق کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کے ساتھ بجل ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے ۔ سی پی پی ا ے حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔ ممبر سندھ نیپرا کے مطابق اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں ۔ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کے مطابق سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے، ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے ۔معاملے پرسی پی پی اے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز نمائندگان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ این پی سی سی حکام کے مطابق ہمیں دو سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کم فراہم کی گئی ہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی اورکوئلے کی قلت سے اکاسی کروڑ اناسی لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق حالیہ بجلی بحران پر حکومت انکوائری کررہی ہے ، فیول کی عدم دستیابی کا معاملہ اوگرا سے متعلق ہے ہمارے ڈومین سے باہر ہے ۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے گزشتہ تین سال کی تیرہ ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں ،ان ایڈجسٹمنٹس سے گیارہ ارب روپے کا صارفین کو فائدہ پہنچے ۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایڈجسٹمنٹس نیپرانے منظور نہیں کی تھیں ان کو ری کنسائل کرکے لائے ہیں، ہم اس کا ایک الگ سے کیس بنا کر اتھارٹٰی کے سامنے پیش کریں ۔ ممبر نیپرا نے کہاکہ ان ایڈجسٹمںٹ کے حوالے سے قانونی پہلووں کو بھی لے کرآئیں ۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق نیپرا ان ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...