بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت

0
370

اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پی پی پی رہنما چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے حملہ آوروں پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا۔ بدھ کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے حملہ آوروں پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ انہںنے کہاکہ کوٹلی سے میرے نامزد امیدوار چوہدری یاسین نے اپنے خلاف ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی مگر پولیس نے درج نہیں کی،اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے امورِ کشمیر میں غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں ہوئے دو افراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹھہرادیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے