اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی قیادت میں 11رکنی وفد پاکستان کا 5روزہ دورہ کرے گا۔ وفد یکم اگست کو پاکستان پہنچے گا اپنے اس دورے کے دوران عرب پارلیمنٹ کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سطح قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے اور پاکستان عرب پارلیمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کے صدر اور اْن کے وفد کے دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار ہونگی اور یہی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے رابطہ کاری کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے مسائل کو حل کرنے اور فلاح وبہبود کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا اور مستقبل میں اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...