لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی مقدمے میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرای مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے، پولیس کو یہ بھی شواہد پیش کر چکے ہیں، حکومت کی ایما ء پر 23 دن کے بعد مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کروائی گئیں، سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے فوری بعد یہ دفعات شامل کی گئیںجس سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔پولیس کے پاس کوئی ایسی وجہ نہیں کہ نامزد افراد کو جیل بھیجا جائے ،پولیس بدنیتی سے چالان جمع نہیں کروائی جا رہی، ان کو پتہ ہے جب چالان سامنے آئے گاتو ساری حقیقت کھل کر آجائے گی
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...