راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی، علاقائی امن اور رابطے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے گفتگو میں پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لیے حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...