راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رواںسال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا کیونکہ نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور وہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی سے متعلق عمران خان، عثمان بزدار اور نیسپاک سے میٹنگز جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبہ جب شروع کیا تھا تو26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے سارے نالوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 روز کے اندر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو کیلئے پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ موجود ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...