اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ پالیسی اجراء کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے ،امید ہے اس سال پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بننا شروع ہوں گی،الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک وہیکل پالیسی کا گزشتہ سال اجراء ہوا،کوشش ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت کم کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پالیسی اجراء کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئی ہے ،امید ہے اس سال پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بننا شروع ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، چارجنگ انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لئے نجی کمپنیاں آگے آ رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ای گاڑیاں ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں، ہم نے ان گاڑیوں کے معاملے پر عالمی معیارات کو برقرار رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کے درآمدی بل میں کمی آئے گی، ان گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...