ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے زیر قیادت مملکت کے کبارعلما کونسل اور شوری کونسل کی تشکیلِ نو کی ہے۔اس فرمان کے مطابق الشیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو سعودی عرب کی نوتشکیل شدہ شوری کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔نئی شوری کونسل ڈیڑھ سو ارکان پر مشتمل ہوگی اور اس کی مدت چار سال ہوگی۔شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی کو شوری کونسل کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحیم بن مطلق الاحمدی اس کونسل کی اسسٹنٹ چیئرمین ہوں گی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے خالد بن عبداللہ بن محمد اللحیدان کو مملکت کی عدالت عظمی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ان کا منصب وزیر کے برابر ہوگا۔سعودی عرب کی نوتشکیل شدہ کبارعلما کونسل کے سربراہ مفتیِ اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ ہوں گے۔ان سمیت یہ کونسل اکیس ارکان پر مشتمل ہوگی۔شاہ سلمان نے ایک اور فرمان کے تحت الشیخ غیہب بن محمد بن عبداللہ الغیہب کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا ہے۔ان کا مرتبہ وزیر کے برابر ہوگا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...