اٹلی،ایک دن میں کورونا کے11ہزار سے زائد ریکارڈ کیسزرپورٹ

0
229

روم (این این آئی )اٹلی میں کورونا کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے اور ایک روز میں کورونا کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزارتِ صحت نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 69 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اٹلی میں اس سے پہلے کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 925 تھی۔اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں ساڑھے 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔