راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،میرا بس چلے تو قاتل کو گولی ماردوں، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں گرفتار زٹیکسی ڈرائیورز کو رہا کردیا وہ بے قصور ہیں، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہیں ،انہیں کوئی طاقت بھی خراب نہیں کرسکتی،سندھ والے مکمل لاک ڈاؤن کر کے اپنا نقصان خود کریں گے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 500 سے کیمرے لگانے کی ضرورت ہے ،میری جان کو خطرہ ضرور ہے لیکن گھبرانے والا نہیں ، میڈیا کا شکر گزار ہوں میری درخواست پر لال حویلی پر ہونیوالی فائرنگ کی زیادہ کوریج نہیں دی، لئی ایکسپریس میری زندگی اور سیاست کا مسئلہ ہے، جب وہ بن جائیگی تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج سمیت سول ادارے بھی مستعدد ہیں۔راولپنڈی میں مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد حساس شہر ہیں۔انہوں نے کہا نور مقدم کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور میرا بس چلے تو میں قاتل کو گولی ماردوں۔وزیر داخلہ نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جو پاگل لوگ ایسے جرائم کرتے ہیں انہیں زیادہ کوریج نہ دیں کیونکہ ایسے بیمار زہن کے لوگ زیادہ شہرت چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ حقیقت ہے کہ میں نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیورز کو رہا کرادیا کیونکہ وہ بے قصور ہیں، ان کے گھر میں روٹی نہیں ہے، صبح نکلتے ہیں اور شام کو کما کر گھر پہنچتے ہیں
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...