پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا’شہبازشریف

0
295

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا،اس حقیقت کے سامنے آنے سے ثابت ہوگیا کہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے جو ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی، پی ٹی آئی 15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یوپر خرید رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایل این جی کا ایک جہاز منگوانے پرحکومت 22.5 ملین ڈالر اضافی ادا کررہی ہے۔ ایل این جی کے چار جہازوں کی آمد پر 95 ملین ڈالر اضافی ادا کرنے پڑیں گے ۔رواں ماہ عوام کو ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یونٹ 15 ڈالر ادا کرنی پڑے گی جو ظلم ہے ۔کورونا کی شدت کے دوران سستے ایل این جی معاہدے دستیاب تھے لیکن پی ٹی آئی نے دانستہ تاخیر کی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کورونا کی شدت کے دوران سستی ایل این جی خریدنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ستمبر2021 میں11 ایل این جی جہازوں پر387 ملین امریکی ڈالر حکومت ادا کرے گی ۔ٹرافیگورا کمپنی نے تحریری طورپر سستی ایل این جی کی پیشکش کی تھی جسے حکومت نے قبول نہ کیا ،اس وقت تین سال کا معاہدہ کرلیاجاتا تو 4 ڈالر پر ایل این جی دستیاب ہوتی ،پی ٹی آئی نے 4 ڈالر کا معاہدہ نہ کیا،آج 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد پر ایل این جی خریدرہی ہے ، سستی ایل این جی کا معاہدہ کیاہوتا تو پاکستان کو35.2 ملین ڈالر ھر جہاز پے بچت ہوتی ،سستی ایل این جی کا معاہدہ کرلیاجاتا تو اب تک ملک میں 12 کارگوز درآمد ہوتے ،ان 12 کارگوز پر پاکستان کو 422.4 ملین ڈالر کی مجموعی بچت ہوتی، ملک اور عوام کا بھلا ہوتا ،پی ٹی آئی حکومت کم از 14 اکارگو منگواسکتی ہے لیکن دانستہ کم امپورٹ کی جارہی ہے