مودی حکومت پہلے بھی کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھا چکی ہے، فواد چوہدری

0
374

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو۔کشمیر پریمیر لیگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی دخل اندازی پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو،ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کاتسلسل ہے۔انہوں نے بھارتی بورڈ کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔