اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر داعش و طالبان بارے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے واضح طور پر عالمی برادری، علاقائی کھلاڑیوں اور خود افغانوں کے درمیان دھشت گردی کی لعنت بارے اتفاق پیدا کرنے بارے بات کی،ان کے بیان کو کسی صورت افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت نہیں لینا چاہئے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان بار بار کہہ چکاکہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ھم سمجھتے ہیں تنازعہ کے تمام فریقین افغان ہیں جنہیں اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنا چاھئے۔انہوں نے کہاکہ ھم افغان امن عمل میں تعمیری سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام توانائیاں افغان تنازعہ کے وسیع البنیاد جامع سیاسی حل پر صرف کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...