ملک میں کورونا کی شرح 8.6فیصد تک پہنچ گئی ہے،ر شیری رحمان

0
358

اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی شرح 8.6فیصد تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کی 76 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگی ،ویکسین نہ لگوانے والوں کو اس وائرس سے چار گنا زیادہ خطرہ ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ ملک میں کورونا کی شرح 8.6 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 24 گھنٹوں میں 4800 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں، یہ کیسز 3 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز میں اکثریت ان کی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 76 فیصد آبادی وہ ہے جن کو ویکسین نہیں لگی، ویکسین نہ لگوانے والوں کو اس وائرس سے چار گنا