کابل /واشنگٹن(این این آئی)امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے، امریکا طالبان معاہدے، امریکا افغانستان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ تشدد میں کمی کے عزم کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، افغان صوبے ہلمند میں پر تشدد واقعات پردوحہ میں اجلاس ہوا ہے، فریقین نے تشدد میں کمی پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن مذاکرات امن کے لیے تاریخی مواقع ہیں ضائع نہیں کیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکا طالبان معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...