جرمن انٹیلی جنس کی مساجد میں ایرانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی نگرانی

0
243

برلن(این این آئی)انسداد دہشت گردی اور انٹلی جنس اسٹڈیز کے یورپی مرکز نے بتایا ہے کہ جرمن انٹیلی جنس نے مساجد اور شیعہ مراکز کے اندر بڑے پیمانے پر ایرانی نیٹ ورکس کی نگرانی کرنا شروع کی ہے۔ یہ نیٹ ورک جرمنی میں مذہبی مراکز اور مساجد میں ایرانی حکومت کی مداخلت اور اثرو نفوذ بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکز نے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا کہ ایران نے مالی امداد اور نظریاتی پولرائزیشن کے خفیہ عمل کے طور پر ان مراکز کے ذریعہ ایجنٹوں کو ملازمت دی ہے جو برلن کی سلامتی پر دور رس اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔اس تحقیق میں جرمنی کے اندر ایرانی انٹیلی جنس سرگرمیوں کے بارے میں 10 جولائی 2020 کو جرمنی کی ایک خفیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہیمبرگ اسلامک سنٹرجرمنی کا سب سے اہم ایرانی مرکز ہے۔ اس نے متعدد مساجد اور شیعہ تنظیموں کے اندر مواصلاتی نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے