اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی ،سعودی عرب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری کے ثمرات آنا شروع ہوگئے سعودی عرب سے 18 قیدی کل منگل کو لاہور پہنچیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے قیدیوں کو وطن پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔قیدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ اور گھروں کو روانگی کا بندوبست کرے گی۔اس سے قبل 65 قیدی 20 جولائی کو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو قیدیوں کی رہائی اور بحفاظت واپس یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔
مقبول خبریں
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...
جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات...
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے’...
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے...
اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام...
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...