شواہد مکمل ہیں، اْمید ہے نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی،شیخ رشید

0
364

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں تمام شواہد مکمل ہیں، امید ہے قاتل کو سزائے موت ہوگی ،اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ، سالوں سے باہر بیٹھے سرکاری ملازمین کو 30 اگست تک واپس آ نے کی ہدایت کی ہے ورنہ نوکری سے فارغ کردیا جائیگا،تمام نالوں پر قائم تجاوزات 31 اگست تک مسمار کردی جائینگی،افغان سرحد پر باڑ لگا رکھی ہے، وہاںسے وہی لوگ واپس آئے جن کے پاس کاغذات ہیں، پاکستان میں طالبان ہیں نہ وہ آرہے ہیں،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ہیں، داسو حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،پیسے لیکر جعلی شناختی کارڈز بنانے والی کالی بھیڑیں نادرا میں نہیں رہیں گی،افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء سے متعلق تحقیقات کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے آئی جی کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہیمحرم کے دوران ہر صورت امن و امان کو برقرار رکھا جائیگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں جتنی کوشش کرسکتا تھا وہ کی ہے، نور مقدم کیس میں تمام شواہد اکھٹے کئے ہیں ، فارنزک کروایا، اب میں اس کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مرواسکتا کیونکہ اتنا بڑا سوشل میڈیا اور اسلام آباد میں متحرک سول سوسائٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد ان کے ڈرائیور کے علاوہ جن لوگوں سے اس کی بات ہوئی انہیں بھی گرفتار کیا ہے ،کوئی باقی نہیں بچا، فیصلہ عدالت کو کرنا ہے شواہد مکمل ہیں، اْمید ہے کہ اسے سزائے موت ہوگی