بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،فرخ حبیب

0
237

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،ملک کیخلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ،آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے، امن کو موقع دینا چاہتے ہیں،پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا،پاکستان میں کرونا وائرس کے باوجود گروتھ اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔منگل کو وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلامی نظریاتی کونسل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور معاشرتی سطح پر علماء کا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے،سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے