اسلا م آباد (این این آئی)ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت پرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کیلئے (آج)بدھ کو ایران روانہ ہوں گے۔نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021کو ہوگی ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران میں اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے برادرانہ تعلقات استوار ہیں، پاکستان برادرانہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نو منتخب صدر اور ایران کے عوام کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات میں قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب ہوئے تھے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...