اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے ،عوام نہ آٹا چاول ، چینی ، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں ،کیا کمال تماشہ ہے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے ،آپ کے تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیاگیا ہے ،آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں، اس لئے آپ کے لئے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام سے پوچھیں جنہیں ہر سال ہی نہیں، ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ،جن کا اعتماد الیکشن چوری پہ ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ،شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء 9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...