اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا، ہارٹوگ شیفرنے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے ہارٹوگ شیفر کو احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں، اصلاحات و پالیسیوں پر بریفنگ دی ۔عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ ہارٹوگ شیفر نے کہا کہ پاکستان کے احساس پروگرام سے دنیا بھر کے ممالک بہت سے اسباق حاصل کر سکتے ہیں۔ہارٹوگ شیفر نے کورونا کے تناظر میں احساس کی کارکردگی بالخصوص احساس کی نسواں پچاس فیصد پلس پالیسی کو سراہا۔انہوں نے حکومت پاکستان، احساس اور ڈاکٹر ثانیہ کو کورونا کے پس منظر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔عالمی بینک نے احساس کیلئے مکمل تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی بھی کرائی ۔سربراہ عالمی بینک پاکستان، آپریشنز مینیجر اور سینیئر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ بھی ہارٹوگ شیفر کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ ہارٹوگ شیفر ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...