صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ

0
325

کوئٹہ (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا ۔سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان عمران گچکی نے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفینگ دی۔صدر نے اسپورٹس کمپلکس میں قائم فٹسال کورٹ ۔ جوگنگ ٹریک ۔ فٹنس جیم ۔ اسکواش کورٹ اور دیگر سیکشنوں کا بھی دورہ کیا ۔صدر کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کی تعمیر جنوری 2020 میں شروع ہوئی اور دسمبر میں مکمل ہوئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپورٹس کمپلکس پراجیکٹ کو 171 ملین روپے سے مکمل کیا گیا ۔ صدر مملکت نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔