تہران (این این آئی )ایران کے پاسداران انقلاب کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد جرمن،برطانوی دوہری شہریت رکھنے والی ایک خاتون ایک مرد کو قومی سلامتی سے متعلق ایک کیس میں 10 سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکیل مصطفی نیلی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انقلابی عدالت کی برانچ 26 نے مسز ناہد تقوی اور مہران رف کو غیر قانونی گروہ سے تعلق رکھنے کے لیے الزام میں10 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ان پر ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ایرانی عدلیہ نے ابھی تک فیصلوں کا اعلان نہیں کیا لیکن تقوی کی بیٹی مریم کلارین نے اپنی ماں کے خلاف ایرانی عدالتی فیصلے کی تصدیق کی ۔66 سالہ تقوی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں جو جرمنی میں رہتی ہیں لیکن تہران میں ایک اپارٹمنٹ کی مالک ہیں۔ اس کی بیٹی اور انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق اس کا مقدمہ 28 اپریل کو شروع ہوا۔مہران رف لیبر رائٹس ایکٹوسٹ ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے انہیں 16 اکتوبر کو گرفتار کیا۔تنظیم نے فروری میں کہا تھا کہ رف کو جسمانی تشدد اور طویل قید تنہائی جیسے مکروہ ہتھکنڈون کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے گزشتہ چند سالوں میں درجنوں دہری شہریت رکھنے والے اور غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے ، جن میں زیادہ تر جاسوسی اور قومی سلامتی سے متعلق الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...