ایران نے بڑی غلطی کی ، اس کا جواب دینا ہم پرلازم ہے،برطانوی آرمی چیف

0
217

لندن (این این آئی)برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو خلیج کے علاقے میں مزید حملے روکنے کے لیے ایران کو جواب دینا چاہیے۔جنرل نک کارٹر نے برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بنیادی طور پر ایران کو اس کے انتہائی لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے مرسر اسٹریٹ پر حملہ ایران کہ بہت بڑی غلطی تھی۔ اس نے خلیج کی صورتحال کو بہت زیادہ بین الاقوامی شکل دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کو اس کے تخریبی اقدامات سے روکنا ہوگا۔ یہ ایسا رویہ ہے جو کشیدگی بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اسرائیلی جہاز پر ایرانی حملہ خلیج کے تمام لوگوں اور بین الاقوامی برادری کے لیے بہت تباہ کن ہوگا۔