ابوظہبی (این این آئی )حکومتی انسانی وسائل کی وفاقی اتھارٹی نے نئے ھجری سال 1443 کے آغاز کو منانے کیلئے جمعرات 12 اگست 2021 کو وفاقی حکومت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا ، یہ فیصلہ ملک میں عام تعطیلات کیلئے کابینہ قرار داد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی کے سرکولر میں بتایاگیاکہ معمول کے کام اتوار 15 اگست 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے۔ اتھارٹی نے نئے اسلامی سال کی آمد پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان ، سپریم کونسل کے عزت مآب ارکان اور امارات کے حکمرانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مسرت ، صحت اور خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔اتھارٹی نے اس اہم موقع کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات کے عوام ، عرب اور اسلامی ممالک کو بھی مبارکباد دی ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...