ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ کی طلاق سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ایک بھارتی ٹی وی شو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بہت آسان ہے کہ اگر آپ دیکھیں کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں، آیا آپ ایک ہی گھر میں رہیں جہاں کوئی بھی خوش نہیں یا پھر علیحدہ رہیں جہاں سب اپنی زندگی میں خوش ہوں اور آپ جب بھی ملیں آپ کو ایک مختلف قسم کا پیار اور گرم جوشی ملے۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہوں، وہ میری بہترین دوست ہیں اور میرے لیے سب کچھ ہیں۔ سارہ نے مزید کہا کہ ‘میرے والد بھی ہیں جو ہمیشہ فون پر دستیاب ہوتے ہیں، میں جب چاہوں ان سے مل بھی سکتی ہوں۔ میں نہیں سمجھتی کہ وہ دونوں ایک ساتھ خوش تھے لہٰذا میرے خیال میں اس وقت علیحدہ ہوجانا ہی بہترین فیصلہ تھا۔سارہ علی خان نے بتایا کہ اب دونوں اپنی زندگیوں میں خوش ہیں جس کی وجہ سے ہم سب بچے اس سے کہیں زیادہ خوش ہیں لہٰذا جو کچھ ہوتا ہے اس کے پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...