واشنگٹن (این این آئی)سلطنت عمان کے ساحل کے قریب مرسر اسٹریٹ ٹینکر پر حملے کے اثرات اب بھی جاری ہیں ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے زور دیا کہا ہے امریکا ایران کے خلاف اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ساکی نے کہا کہ عالمی برادری تہران کے بڑھتے ہوئے رویے پر فکرمند ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔گینٹز نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا ہم ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں ہمیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو اب ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کو کپا تھا کہ اگر ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے دشمنی کا انتخاب کیا تو ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
مقبول خبریں
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...
سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر...
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں...
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...