اسلام آباد (این این آئی)ترجمان (ن )لیگ مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے سے متعلق کہاہے کہ برطانیہ میں نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی، ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ برطانوی ہوم آفس نے لکھا ہے کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں، ٹریبونل کے فیصلے تک نوازشریف کی لندن میں قیام قانونی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے جب ثبوت کی بات آئی تو معافی مانگی، انہوں نے شہبازشریف کے خلاف ہرجانے کیس میں بھی معافی مانگی، نوازشریف کو علاج کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے بھیجا۔انہوں نے کہا کہ کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، نوازشریف سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے، نیب کی کسٹڈی میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت نوازشریف کو کوٹ لکھپت سے نیب منتقل کیا گیا، پنجاب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر نوازشریف کوضمانت ملی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کو آئے دن پارٹیاں بدلتے، بیانات بدلتے شرم نہیں آتی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...