پاکستان، 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح آٹھ سے تجاوز کر گئی، 67افراد چل بسے

0
240

اسلام آباد (این این آئی)کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہو گئی، ملک میں24گھنٹے میں کورونا سے67 افرادانتقال کرگئے، موذی مرض سے اموات کی کْل تعداد 23ہزار702ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں24گھنٹے میں کوروناکے57ہزار981ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے 4ہزار745 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوروناکیسزکی شرح 8 اعشاریہ 18فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458 تک جا پہنچی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بیس فیصد رہی اور حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی