اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ آخر افغانستان کو دئیے جانیوالے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گء یا آسمان نگل گیا؟ ،اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔
مقبول خبریں
فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ،شہد ،زیتون ، کھجورکھانا میرے معمول میں شامل...
لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ و میزبان فضا ء علی نے کہا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور اس...
شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،حالات کے پیش نظر عارضی کنارہ کشی اختیار...
لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو...
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...