ٹرمپ نے بائیڈن کو طالبان کے ناقابل قبول تشدد کا ذمہ دارقراردیدیا

0
232

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جانشین صدر جوبائیڈن پرافغانستان میں طالبان کی تشدد آمیز کارروائیوں میں اضافے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے جنگ زدہ ملک سے امریکی فوج کے انخلا کی کوئی شرائط نہیں رکھی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ اگراب بھی صدرامریکا ہوتے تو افغانستان سے فوج کاانخلا بالکل مختلف انداز میں اور زیادہ کامیاب ہوتا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس وقت میں صدر ہوتا تو دنیا یہ دیکھتی کہ افغانستان سے ہمارا انخلا شرائط پر مبنی ہوتا اور طالبان اس بات کو کسی دوسرے سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے طالبان کے سرکردہ لیڈروں سے بات چیت کی تھی اور اس میں انھوں نے یہ تاثردیا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گے جو کچھ وہ اس وقت ملک میں کررہے ہیں تو اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔