وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے’شہبازشریف

0
226

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے۔عدالت پر پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے۔ وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی انتہاہے،ایک ہی نوعیت کے دوکیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،سکیورٹی کے نام پر رہنمائوں اور کارکنان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔