وزیر اعظم نے یکساں تعلیمی نصاب کا اجرا کردیا

0
190

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہاہے کہ 25 سال سے نظریہ تھا پاکستان میں ایک دن ایک ہی نصاب پورے ملک میں پڑھایا جائے، لوگ کہتے تھے یہ ناممکن ہے،جب بھی کوئی بڑا قدم اٹھایا جاتا ہے تو کشتیاں جلانی پڑتی ہیں، ہم تمام مشکلات کے باوجود اس ملک کو ایک قوم بنائیں گے،ایک غلام ذہن بڑے کام نہیں کرسکتا، آپ کسی کی کاپی کرکے اچھے غلام بن سکتے ہیں مگر ان سے آگے نہیں جاسکتے،غلامی کی زنجیریں توڑنی بہت ضروری ہیں اور ایک نصاب سے ہمیں آزادی کی راہ ملے گی،ہم نے 8ویں، 8ویں اور 10ویں جماعت کے لیے سیرت نبوی پڑھائی جائے گی۔ پیر کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیر تعلیم شفقت محمود اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 25 سال سے یہ نظریہ تھا کہ پاکستان میں ایک دن ایک ہی نصاب پورے ملک میں پڑھایا جائے، لوگ کہتے تھے کہ یہ ناممکن ہے کیونکہ جنہوں نے اس کے فیصلے کرنے تھے ان کے بچے انگریزی میڈیم اسکول میں پڑھتے تھے اور ان ہی کے لیے ساری نوکریاں تھی۔