اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے افغانستان میں طالبان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور ناٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور ناٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا، طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ الحمد للہ بیش بہا مخلصانہ قربانیوں کے بعداللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں اور ان کے گماشتوں سے آزاد کر دیا ہے۔۔ انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیںانہوںنے کہاکہ طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد امن،خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ جس نئے نظام کے آغاز کیا ہے ،جمعیة علماء اسلام اسے قدر کے نگاہ سے دیکھتی اور دل کی گہرائیوں سے اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان نے استقامت کے ساتھ انہوں نے جہاد میں اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ توقع ہے خلوص ، للہیت اورتدبر کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ذریعہ ایک پر امن اور مستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزوہے جس کیلئے جے یوآئی پاکستان ہرطرح کاتعاون کرنے کیلئے تیارہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم صمیم قلب سے تحریک اسلامی طالبان کے امیرمولوی ھبة اللہ اوران کے تمام رفقاء کارکواس عظیم کامیابی اورنئی تاریخ رقم کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگوہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...