اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے سربراہ سٹیون بٹلر نے رابطہ کیا سٹیون بٹلر نے افغانستان سے عالمی صحافیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں آزادی صحافت اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کا حامی ہے، پاکستان صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں عالمی میڈیا کے ارکان کو انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔سٹیون بٹلر نے کہاکہ پاکستان نے مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلائ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...