اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ اداروں کے خلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہو گیا۔ اپنے بیان میں عثمان ڈار نے کہاکہ مریم نواز نے تقریر میں دراصل اپنے خاندان کی بے روزگاری کا ذکر کیا،مریم کی تقریر کم والد کی بے روزگاری کا ماتم زیادہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نے کہا جو بزدل ہے وہ ہٹ جائے،جو بزدل تھا وہ تو لندن بھاگ گیا، خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والا ٹولہ پہلی بار قانون کی گرفت میں آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی مزید چیخیں نکلیں گیں کیونکہ این آر او کا ہر راستہ بند ہو چکا ہے، آخری امید پر جن کے پاس نمائندے بھیجے وہاں سے بھی انکار ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ بات نہ بنی تو باپ بیٹی نے 11 جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر زہر اگلنا شروع کر دیا،قانون کی حکمرانی پر عملدرآمد کے سوا آپ کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...