تہران (این این آئی )ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ افغانستان میں امریکا کی شکست سے امن آسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور شکست سے ملک میں پائیدار امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لیے ایران کوشش کرے گا۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے طالبان قیادت کو مبارک باد دی ۔