واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر فرینک میک کینزی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قطر میں تحریک طالبان تحریک کے سینیر رہ نماں سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میک کینزی نے طالبان کو یقین دلایا کہ افغانستان میں شہریوں اور اتحادیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ امریکی عہدیدارکا کہنا تھا کہ انہوں نے کابل ائیرپورٹ کا دورہ کیا ہے اور وہاں پرحالات اب قابومیں ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ ان کے ملک کی افغانستان میں اب کوئی خاص توقعات نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن طالبان کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا انتظار کر رہا ہے خاص طور پر لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا منتظر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھی طرح واضح ہے کہ طالبان اور داعش ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ایک دوسرے پر حملے کرتے ہیں۔ اس لیے میں وہاں تعلقات کی توقع نہیں کرتا۔ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باہر نکالا جا سکے۔ لہذا میں ٹائم لائن کے سوال پر قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ ہم طالبان سے آگے بڑھنے کی کیا توقع کریں گے۔یہ وہ چیز ہے جس کی ہمیں وقت کے ساتھ نگرانی کرنی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا طالبان بنیادی انسانی حقوق اور لوگوں کے انسانی وقار ، لوگوں کے لیے ائیرپورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے اور منصفانہ سلوک کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر تیار ہیں یا نہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...