امریکہ کی 30 اگست کے بعد کابل ہوائی اڈے پر سفارتی موجودگی برقرار رکھنے پر آمادگی

0
202

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اپنی افواج کے انخلا کی آخری تاریخ تیس اگست کے بعد کابل ہوائی اڈے پر سفارتی موجودگی برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ اگر حالات پرامن ہوجاتے ہیں اور حالات کا تقاضا یہ ہو کہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں زیادہ دیر ادا کرنا ہیں تو ہم سفارتی عملے کو وہاں روک سکتے ہیں۔اسی تناظر میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے متحد ہونے اور افغان عوام کی مدد جاری رکھنا ہوگی۔دونوں رہ نماں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں گزشتہ بیس سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔دونوں آنے والے دنوں میں گروپ آف سیون کے رہ نماں کی ورچوئل میٹنگ میں افغانستان کی صورتحال پر وسیع پیمانے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔