ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد1941ہوگئی

0
218

پورٹ اوپرنس(این این آئی)ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار 941 تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 9 ہزار 900 سے زائد زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں۔7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے 60 ہزار سے زائد عمارتیں مکمل تباہ اور 76 ہزار سے زیادہ کو نقصان پہنچا ہے۔