ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے 750 ویب سائٹس بند کیں جو داخلی انتشار پیدا کر رہی تھیں۔ضلع کونسل ہال میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسینیہ کانفرنس کا مقصد مختلف خیال لوگوں کو یکجا کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا جانا ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سول سوسائٹی جب ایسے پیغامات کو قبول کرتی ہے تو وہ پیغام مقبول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منفی خبر کی پہلے تحقیق کرنی چاہیے پھر بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز مخصوص دنوں میں آتی ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...