لاہور (این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے معاملے پر شوبز شخصیات نے شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے طنزیہ انداز میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معافی چاہتی ہوں، بھول گئی تھی یہ توان کی اپنی غلطی ہے، بیچارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔ماڈل اور میزبان انوشے اشرف نے بھی اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتی تھی میرے ملک میں کوئی مرد مجھے عوامی مقام پر ہراساں کرے گا تو بچانے کے لیے 10 مرد آئیں گے لیکن لاہور میں خاتون کو 400 مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتا دیکھ کر سخت برا محسوس کررہی ہوں۔اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گھر میں محفوظ رہیں، جان کو خطرہ ہے، یہ سب اب تک کورونا کی وجہ سے کہتے آئے ہیں، شرم آتی ہے، خوف آتا ہے اب کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں کیونکہ باہر آپ کی عزت کو خطرہ ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ وہ اکیلی نہیں تھی، دن میں تھی، پورے لباس میں تھی، محرم میں تھی، اذان ہورہی تھی، یہ سب نہ بھی ہوتا تب بھی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے واقعہ پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرم آرہی ہے میں اس معاشرے کا حصہ ہوں، اس ملک میں مرد ہونے پر شرم آرہی ہے، جس طرح مردوں نے خوفناک حرکت کی قابل شرم ہے۔ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ جب سے اس واقعے کے بارے میں سنا ہے شرمندگی ہورہی ہے، کیا ایسے ہوتے ہیں پاکستانی۔ یہ 400 کا لشکر تھا ان کوعبرت ناک سزا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈوب کے مرجائیں جنہوں نے ایسا کیا، شرم آنی چاہیے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...