مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ذبیح للہ مجاہد

0
190

کابل(این این آئی)ترجمان افغان طالبان ذبیح للہ مجاہد نے کہا ہے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب سے خطاب میں ذبیح للہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے۔ذبیح للہ مجاہد نے کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور ایک متنوع نظام بنانے میں مدد کریں۔قبل ازیں ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے ابھی تک کسی ملک سے تجارت کرنے سے متعلق بات نہیں کی ہے۔علاوہ ازیں طالبان کا کہناتھا کہ غیر ملکیوں کے انخلا میں غیر ملکی افواج کی مدد کے وعدے کی پاسداری کر رہے ہیں، غیر ملکیوں کے ساتھ افغانوں کو بھی ملک چھوڑنے کے لیے محفوظ راستہ دے رہے ہیں۔