کابل سے انخلا، کینیڈا کا ملٹری فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

0
180

کابل(این این آئی)کینیڈا نے کابل میں پھنسے افراد کے انخلا کے لیے ملٹری فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ دو فوجی طیاروں کی مدد سے کابل میں پھنسے افراد کو نکالا جائے گا، انخلا کے لیے کینیڈین فوجی کابل میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان میں پھنسے غیرملکی مسافروں کو پاکستان لانے کے لئے پی آئی اے کا بھی کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے۔