کابل(این این آئی)طالبان کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے چھوڑے ہوئے ہتھیاروں کی گنتی کرکے ان کا حساب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحریک کے رہ نمائوں نے افغان سکیورٹی فورسز کے مستقبل پر بات چیت شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر ہونے والی افراتفری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر ہونے والی افراتفری کے لیے ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔جی سیون ممالک کی سربراہ کانفرنس میں طالبان پر زور دیا گیا کہ کابل سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں کے کومحفوظ راستہ فراہم کریں۔ گروپ سیون کی طرف سے طالبان کے بارے میں یہ پہلا باضابطہ تبصرہ ہے جس میں طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے والے شہریوں کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق وزرا نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی شہریوں اور افغانیوں کے محفوظ راستے کو یقینی بنائیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ آف سیون کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔جی 7 کے وزرا خارجہ کی ایک میٹنگ کے بعد راب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا جی 7 کے وزرا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مل کر کام کریں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...